Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سرکاری ایمبولینس کے ذریعے چھالیہ اور منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے اسمگلنگ کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے سرکاری ایمبولینس سے چھالیہ اور منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں ماڈل کالونی پولیس نے ایمبولینس سے اسمگل چھالیہ اور منشیات برآمد کرلی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایمبولینس سجاول کے سول اسپتال کی ہے، ملزمان یوسف گوٹھ ٹرمینل سےمنشیات ایمبولیس میں سجاول لےجارہےتھے۔

گذشتہ سال بھی کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا، پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

کراچی میں موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement