Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
June 16, 2025 - 02:22:29 AM

کراچی میں ستمبر میں 5 ہزار سے زائد موٹرسائیکل چھیینے یا چوری کی وارداتیں، 2464 شہری موبائل فون سے محروم

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔ سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) ماہ ستمبر میں ہونے والی وارداتوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔ سب سے زیادہ موٹرسائیکل چھیننے یا چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ ستمبر میں 4 ہزار 669 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جبکہ 730 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننی گئیں۔ ستمبر میں صرف 199 موٹرسائیکل دوبارہ ریکور ہوسکیں۔

کراچی میں ستمبر کے مہینے میں 2464 شہریوں کو انکے موبائل فون سے بھی محروم کردیا گیا۔ صرف 44 موبائل فون ستمبر کے مہینے میں ریکور کئے جاسکے۔

ستمبر کے مہینے میں شہرقائد میں فور وہیل گاڑیاں چوری کی 192 اور چھیننے کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 43 فور وہیل گاڑیاں ریکور کرکے واپس مالکان کو لوٹائی گئیں۔ 

ستمبر میں اغواء برائے تاوان کی 1، بھتہ خوری کی 2 اور قتل کی 62 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔ ستمبر کے مہینے میں بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button