Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تاجر کے اغواء اور ڈکیتی کے الزام میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں تاجر کے اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغوا کرکے تاجر کی گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق بعد ازاں پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی تاجر کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث پائی گئی، ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤ رفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement