Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی اے کا شہریوں کو ناپسندیدہ “ایس ایم ایس” بلاک کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنےکی اجازت دینےکی پالیسی پراتفاق کرلیا۔ ملک بھر میں تمام نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے شہریوں کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔

 

اعلامیے کے مطابق صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے پیغامات  بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کرسکے گا اور صارف کو حق حاصل ہوگا کہ پیغام بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کرسکے گا۔

 

پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی جس میں انہیں غیرضروری ایس ایم ایس کےقوانین کاجائزہ لینےکی ہدایت کی۔

 

پرائم منسٹر اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ کی ہدایت پر  پی ٹی اے مارکیٹنگ کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس اور  شہریوں کے رازداری قوانین کاجائزہ لےگا۔

 

سلمان صوفی نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی آئینی حق ہے اور  وزیراعظم یقینی بناناچاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو اس  لیے صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیرکسی اورکمپنی کو دینےکی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement