Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹرز کل کراچی پہنچیں گے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان سپرلیگ سیون کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کراچی میں جاری ہیں۔ میگاایونٹ میں شرکت کے لئے انگلینڈ کے7 مایہ ناز کرکٹر بھی بدھ کو کراچی پہنچ جائیں گے۔ یہ کھلاڑی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے باعث تاخیر سے لیگ کھیلنے آرہے ہیں۔

 

پی ایس ایل کھیلنے آنے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ جیمز ونس ، فل سالٹ ، لیام لیونگسٹن،  ثاقب محمود ، ہیری بروکس ، اور کرس جارڈن کراچی پہنچیں گے۔

 

یہ تمام کھلاڑی کراچی پہنچنے کے بعد 3 دن آئسولیشن میں رہیں گے اور دو کورونا منفی ٹیسٹ آنے کے بعد اپنی اپنی ٹیموں کو بائیوسیکیور ببل میں جوائن کریں گے۔

 

پی ایس ایل کھیلنے آنے والے کھلاڑیوں میں جیسن رائے اور جیمز ونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا حصہ ہیں۔ فل سالٹ اور ہیری بروکس لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ لیام لیونگسٹن اور ثاقب محمود پشاور زلمی جبکہ کرس جارڈن کراچی کنگز ٹیم میں شامل ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement