Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے کا عیدالاضحٰی پر اندرون ملک پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی خوش خبری سنادی۔  پی آئی اے نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے  حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر رعایت دی جارہی ہے۔ پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے مطابق یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران نافذ العمل ہو گی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement