Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب میں عید تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چاند رات تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

 پنجاب بھر میں اس فیصلے کا اطلاق اتوار 3 تین جولائی سے 9 جولائی تک ہوگا، محکمہ محنت پنجاب نے پابندی ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے، اس فیصلے سے عید کے دنوں میں کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

محکمہ محنت پنجاب کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 11 جولائی سے پابندی کا اطلاق دوبارہ شروع ہوجائے گا اور تمام بازار مارکیٹیں رات 9 بجے بند کردی جائیں گی۔

واضح رہے ملک میں توانائی بحران کے باعث مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سب سے پہلے صوبہ سندھ میں اس پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔

پنجاب میں تو عید تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی لیکن سندھ میں عیدالضحٰی میں صرف ایک ہفتہ رہنے کے باوجود اب بھی پابندی برقرار ہے۔

سندھ میں صرف ہفتے کے روز کاروباری اوقات پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا دیگر ایام میں مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے جبکہ ریسٹورینٹ اور دیگر کھانے پینے کی دکانیں رات ساڑھے 11 بجے بند کرنی ہوتی ہیں۔

سندھ میں پابندی کے باوجود توانائی بحران برقرار ہے اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں بدترین لوڈ شیڈنگ کی لپیٹ میں ہے جہاں رات کے اوقات میں بھی دو دو مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement