Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے ریزرو 45 دن کے رہ گئے، حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے، شیخ رشید

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر وفاقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وفاقی حکومت کو زیرو قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ چین، دبئی،قطر اور سعودی عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی، نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں، 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے ریزور  رہ گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان  اور ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے، بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جبکہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور  وہ ہیرو بن گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement