Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 627 پوائنس اضافے کے بعد 67 ہزار عبور 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا

Close Button
Advertisement