Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے،انفرادی ریکارڈ بعد میں آتے ہیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، فاسٹ بولرز اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جو پہلے غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں، ہمارا ورلڈ کپ شروع ہوچکا ہے، اب تمام سینئر پلیئرز کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی۔بابر اعظم نے کہا کہ میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہائی اسکورنگ میچز نہیں نظر آرہے، شاداب خان، عماد وسیم اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں، انہیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے صائم ایوب امید کے مطابق پرفارم نہیں کر پایا، صائم ایوب گیم چینجر ہے لیکن انہیں وہ باری نہیں مل سکی جسکی ضرورت تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، اس لیے اس پر بھروسہ ہے، مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button