Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نارتھ کراچی میں ملزمان باڑے سے 40 بکرے چوری کرکے فرار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عیدالاضحٰی قریب آتے ہی شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد نے مویشیوں کو بھی نشانہ بنالیا۔ نارتھ کراچی میں باڑے سے 40 بکرے چوری کرلئے گئے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سرسید تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں واقع باڑے میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور باڑے سے 40 بکرے لے کر فرار ہوگئے

باڑے کے مالک حمزہ سعید نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے دو ملازموں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور واردات کی۔ واردات میں 4 ملزمان ملوث ہیں۔ ایک ملزم نے ملازمین کو یرغمال بنایا جبکہ دیگر نے بکرے کھولے۔

واردات کے بعد ملزمان باآسانی وہاں سے فرار ہوگئے۔ باڑے میں موجود ملازمین کا دعویٰ ہے کہ وہ ملزمان کی شناخت کرسکتے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement