Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

منوڑہ کے قریب عجیب قسم کی 30 فٹ لمبی مچھلی دریافت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب عجیب و غریب قسم اور نسل کی مردہ مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لگی ہے۔ مردہ مچھلی 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی ہے۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فشری ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ماہی گیر حسن جان کو منوڑہ کے ساحل کے قریب یہ عجیب مچھلی مردہ حالت میں سمندر کی سطح پر تیرتی ہوئی ملی۔

 

ماہی گیروں نے مچھلی کو پانی سے نکال لیا، حسن جان مچھلی کو اپنی لانچ کے ساتھ باندھ کر فشری جیٹی لایا۔ لانچ سے بندھی سمندر میں تیرتی اس مچھلی کو نکالنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کرینیں طلب کی گئی ہیں۔

 

خشکی پر لانے کے بعد مردہ مچھلی کی پیمائش کی گئی تو یہ مردہ مچھلی 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی پائی گئی۔ نایاب اور عجیب و غریب قسم کی مچھلی کو دیکھنے کیلئے عوام کا رش لگ گیا اور لوگ اس مچھلی کی تصاویر بھی بناتے رہے۔

 

فشری کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ملنے والی یہ مچھلی وصر نسل کی بتائی جا رہی ہے۔  فشری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی ہے۔

 

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement