Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملیر، کیماڑی سمیت کراچی میں مزید6 ڈرائونگ لائسنس قائم کرنے کی تجویززیرغور

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہر قائد میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹرکی  کمی کو محسوس کرتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے مزید ڈرائونگ لائسنس سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  

 

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی جانب سے کراچی میں مزید چھے  ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام  کی سفارشات آئی جی سندھ کو بھیجی گئی  ہیں

 

سفارشات کی منظوری کی صورت میں گڈاپ،ملیر،سعود آباد، بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور ضلع  کیماڑی میں لائسنس برانچ کا قیام عمل میں آئے گا

 

ڈی آئی جی منیر شیخ کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے  دوموبائل  ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی قائم کیے ہیں۔   

 اب تک 2ہزارلرنگ ڈرائیونگ لائسنس اور 700سے زائد لائسنس کی تجدید بھی کروا چکے ہیں 

 

اس سے قبل کراچی میں تین ڈرائیونگ لائسنس سیٹرز کلفٹن، کورنگی اور ناظم آبادمیں کام کر رہے ہیں۔ سفاشات کی منظوری کی صورت میں کراچی میں ڈرائونگ لائسنس سینٹر کی تعداد 9 ہو جائے گی۔

 
 

 
 

 
 

 
 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement