Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک کے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال، پناہ کیلئے متاثرین کی کراچی آمد

پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آنے والے کئی اضلاع صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ 

ملک کے مختلف مقامات پر متاثرین کی عارضی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں قائم کی جارہی ہیں جبکہ اندورون سندھ اور دیگر علاقوں سے متاثرین کی پناہ کیلئے کراچی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک کے مختلف حصوں سے سیلاب سے متاثرہ 5 ہزار افراد کراچی آچکے ہیں۔ جو شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں آنے والے 30 فیصد متاثرین اپنے رشتے داروں کے گھروں پر قیام پذیر ہیں جبکہ فلاحی اداروں کی جانب سے بھی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔

حکّام نے بتایا کہ شہر میں پناہ لینے والے متاثرین میں فلاحی اداروں کی جانب سے کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ کمشنرکراچی نے سیلاب متاثرین کے قیام کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس مشکل گھڑی میں شہرِ قائد کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button