Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت، کراچی میں ٹرک آرٹسٹ نے دیوار پر منفرد پینٹنگ بنادی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

دنیا بھر میں ملکہ برطانیہ الزبتھم دوم کے انتقال کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ کراچی ٹرک آرٹسٹوں نے ملکہ الزبتھ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

طارق خان اور نوید شہزاد نے کراچی کے ایم ٹی خان رو ڈ پر ملکہ برطانیہ کی تصویر کو دیوار پر پینٹ کیا۔ ٹرک آرٹسٹ طارق خان کا کہنا تھا انکی وفات کی خبر سنی توخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میں نے اور میرے سینئرآرٹسٹ نوید شہزاد کیساتھ ملکر انکی تصویر کو دیوار پر پینٹ کیا۔

طارق خان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ دنیا کی پہلی دیوار ہوگی جس پر ملکہ برطانیہ الربتھم دوم کی تصویرکورنگوں سے سجایا گیا۔

طارق خان نے مزید بتایاکہ میں ملکہ الزبتھ کے مداحوں میں سے ہوں انکی حیات میں ہی تصویر بنانا چاہتا تھا پینٹنگ میں تین دن لگے اور تصویر بنانے کا مقصد کوئین الزبتھ سے محبت کے اظہار کیساتھ شاہی خاندان سے تعزیت بھی ہے۔

آرٹسٹ طارق خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ کی تصویرخوش رنگوں سے بنائی ہے کیونکہ وہ خود بھی خوش مزاج خاتون تھی۔ میری خواہش ہے میں بنگھم پیلس جا کریہ آرٹ پیش کروں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement