Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اشتہار دے دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔ کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤلنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement