عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری اداروں سمیت تمام بینک بھی دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رات گئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامئے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے دفتری اوقات آج بروز جمعہ 6 مئی سے صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہونگے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلیڈ دفاتر صبح 9 سے 1 بجے تک عوامی لین دین کریں گے، جب کہ دیگر بینک اور مالیاتی ادارے بھی ان ہی اوقات کار کی پابندی کریں گے۔ بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے کم ازکم اوقات ضرورت کے مطابق بڑھا سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں میں نماز، لنچ بریک ایک بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگا۔ مرکزی بینک سے جاری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کی پیروی تمام بینکس کی برانچز کریں گی۔ دفتری اوقات کے بارے میں مزید ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینک برانچز عید الفطر کے موقع پر 2 تا 5 مئی 2022 تک وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئیں عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث بند تھے