Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا کراچی کی مرکزی شاہراؤں سے 2 دن میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں مرکزی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، قیوم آباد فلائی اوور کے اطراف تجاوزات ہی تجاوزات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی ہائی ویز کے اطراف میں تجاوزات کی بھر مار رہتی ہے، اگر آپریشن ہوتا بھی ہے تو کچھ دن بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، تجاوزات ختم کرنا کمشنر اور دیگر کی ذمے داری ہے۔

جسٹس ندیم اختر کا کہنا ہے کہ 2 دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جہاں زیادہ تجاوزات قائم ہوتی ہیں ان علاقوں میں 2 دن میں پولیس چیک پوسٹ بنائی جائیں۔

جج نے یہ بھی کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالت کے احکامات کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟ جن اداروں کا کام ہے انہیں اپنا کام کرنا ہو گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement