Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا کراچی کی رہائشی عمارت رضا ریزیڈنسی کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے ملیر میں قائم رہائشی عمارت رضا ریزیڈنسی کی چھت پر سائن بورڈ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رہائشی عمارت کی چھت سے سائن بورڈ فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

 

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواستگزار نے بتایا کہ ہمیں بتائے بغیر فلیٹ کی چھت پر بھاری بھرکم سائن بورڈ لگا دیا گیا۔ سائن بورڈ گرنے کا خدشہ ہے، کسی کی جان جاسکتی ہے۔

 

سپریم کورٹ نے بھی شہر بھر سے سائن بورڈز، ہوڈنگ اور بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ فلیٹس کی چھت پر سائن بورڈ اور بل بورڈز لگانے پر عدالت برہم ہوگئی۔

 

عدالت نے رضا ریذیڈنسی کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے ہم نے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement