Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کی۔

چیف جسٹس نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکمِ امتناع اور موبائل انٹرنیٹ سروس بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ایس 110 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جبران ناصر نے درخواست دائر کی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement