Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا شاہراہ فیصل پر آنے والے شیر کو ضبط کرنے کا حکم، مالک پر 3 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عدالت نے شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت کیس میں شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر شیر کی گشت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مشہور شاہراہ شارع فیصل پر 29 اگست کو شیر مٹر گشت کرتا دکھائی، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتی ہی شیر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

شیر کے مالک شمس الحق نے مؤقف پیش کیا کہ دوسری جگہ منتقلی کےدوران شیرشاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اور شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیاگھر میں موجود ہے۔ مالک سے بچھڑنے کے غم میں شیر نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اسی وجہ سے دو دن سے بھوکے شیر کو کھانا کھلانے کے لیے مالک چڑیا گھر بلایا گیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement