Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے احکامات جاری، جن عمارتوں میں حفاظتی اقدامات نہیں ہونگے انہیں سیل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر کراچی نے تحقیقات کیلئے احکامات جاری کردئے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے راشد منہاس پر واقع آر جے مال کا دورہ کیا اور عمارت کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی انکوائری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ کل سے تمام ڈی سیز کو اپنے اپنے علاقوں میں عمارتوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جن عمارتوں میں حفاظتی اقدامات نہیں ہوں گے انہیں سیل کردیا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ تمام ڈی سیز 30 دنوں میں رپورٹ جمع کرائیں گے اور ریکارڈ جمع ہونے کے بعد غیرقانونی طور پر تعمیر عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement