Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے شہر خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ سندھ کے شہر خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

سماء نیوزکی رپورٹ کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔

اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس جبکہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement