Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں 10 ہزار سے زائد انگلش اور 469 اردو میڈیم نجی اسکول ہیں، طلبہ شماری سروے رپورٹ جاری

وزیرتعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ کی جانب سے نجی اسکولز کے اعداد و شمار پر مشتمل طلبہ شماری سروے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ سندھ میں 11 ہزار سے زائد نجی اسکول فعال ہیں جبکہ 39 لاکھ سے زائد طالب علم مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے سندھ کے نجی اسکولز کے اعداد و شمار پر مشتمل ملک میں یہ پہلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 12 ہزار 809 اسکولوں کا دورہ کیا گیا۔

نجی اسکولز میں 11 ہزار 736 اسکول فعال جبکہ 1073 اسکولز غیر فعال پائے گئے۔ سندھ میں 10 ہزار 264 اسکولز رجسٹرڈ جبکہ 860 اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیرغور ہیں۔ صوبے میں 31 مدارس اسکول بھی ہیں۔ 

نجی اسکول سروے کے مطابق 1247 پرائمری، 553 مڈل، 2784 ایلیمنٹری 6546 سیکنڈری اور 606 ہائر اسکولز یا اے لیول یا او لیول ہیں۔  صوبہ میں 10 ہزار 776 اسکولز انگلش میڈیم، 469 اردو جبکہ 491 سندھی میڈیم ہیں۔

سروے کے مطابق نجی اسکولوں میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 41 ھزار 938 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ نجی اسکولز میں 18 لاکھ 4 ہزار 333 طالبات جبکہ 21 لاکھ 37 ھزار 605 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سروے کے مطابق صوبہ میں ایک لاکھ 66 ہزار 788 اقلیتی برادری کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

نجی اسکولوں میں 2 لاکھ 98 ہزار 938 ملازمین ہیں، جس میں 2 لاکھ 25 ہزار 158 ٹیچنگ جبکہ 73 ہزار 780 نان ٹیچنگ عملہ ہے۔ نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 71 ہزار 423 خواتین ٹیچرز جبکہ 53 ہزار 735 مرد اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button