Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش کیلئے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

 میں پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش  کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سینٹرل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا ہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج نادرا کو بھیج دی گئی، فیشیل ریکیگنیشن ٹیکنالوجی کی مد دسے ملزم کی شناخت کریں گے۔

معروف عثمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا چہرہ شناخت ہوتے ہی اس کی پوری فیملی کی تفصیلات سامنے آجائے گی ،ملزم کا خاکہ اس لئے نہیں بنوایا کہ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement