Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جعلی کرنسی نوٹوں کی شکایات، اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ نئی کرنسی نوٹ کا ڈیزائن مارچ تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مانیٹری پالیسی کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے صحافیوں کے مارکیٹ میں زیر گردش جعلی کرنسی نوٹ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا اور اس کے رنگ، سیریل نمبر، ڈیزائن کو بھی ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ڈیزائنرز و ٹیکنالوجی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں 1 ہزار، 5 ہزار کے جعلی نوٹ زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور مالیاتی اداروں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک کے حکام پانچ ہزار کے جعلی نوٹ کی شناخت نہیں کرسکے تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement