Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کراچی بلا کر اغواء کئے گئے پنجاب کے 2 رہائشی بازیاب

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی اور سی پی ایل سی نے سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ اس موقع پر پولیس اور ملزمان  میں مقابلہ ہوا جس میں چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان نے پنجاب سے آئے ہوئے 2 شہریوں کو بہادر آباد کی حدود سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی کے لیے اہلخانہ سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا اور دباؤ ڈالنے کے لیے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو اہلخانہ کو بھیجی دی

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دیکر فنگر پرنٹ کیلیے سرگودھا سے کراچی بلایا تھا۔ ملزمان نے شہری سے آن لائن رابطہ کیا تھا اور بیرون ملک بھیجنے کیلیے 35 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement