Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کےایم سی ممبر بھی منتخب

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں 5 نومبر 2023 کے ضمنی بلدیاتی انتخابات اور بلا مقابلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مئیر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ممبر بھی منتخب ہوگئے ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخاب میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کو دو یونین کمیٹیوں سے کامیاب قرار دیا گیاہے، جن میں ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 8 ابراہیم حیدری ٹائون اور ضلع جنوبی کے صدر ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 13 شامل ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement