کراچی میں بارش اور خراب موسم کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔
کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بارش اور خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں معطل کرنی پڑگئیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306 معطل کردی گئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانےوالی پی کے 350 فلائٹ بھی معطل کرنا پڑی۔
کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس ایئرلائن ای کے 609 فلائٹ بھی اڑان نہ بھرسکی۔ اسلام آباد جانےوالی پرواز پی کے 370 کی پرواز بھی معطل کردی گئی۔
کراچی ایئرپورٹ سے تہران جانےوالی پرواز بھی معطل کردی گئی جبکہ کراچی سے سیرین ایئرلائن کی اسلام آباد جانے والی پرواز بھی اڑان نہ بھرسکی۔