Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بابراعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا کرکٹر آف دا ایئر ایوارڈ بھی جیت لیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ بابراعظم کو آئی سی سی نے اپنے سب سے معتبر کرکٹر آف دا ایئر سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی سے نواز دیا۔ بابراعظم کو سال 2022 میں بہترین کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بابراعظم کو آئی سی سی نے سال 2022 میں شاندار کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بابراعظم نے گزشتہ سال تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 2000 سے زائد رنز بنائے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے واحد کرکٹر تھے

بابراعظم نے سال 2022 میں 54 اعشاریہ 12 کی اوسط سے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور 2 ہزار 598 رنز اسکور کئے۔ اسی کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی نے بابراعظم کو سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا ایوارڈ دیا۔

بابراعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دا ایئر کا بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ آئی سی سی کی اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دا ایئر کے کپتان بھی بابراعظم ہی ہیں۔

بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں اور تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement