Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے اسٹیڈیم میں پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فین زون رواں برس آسٹریلیا سے سیریز کیلئے اسٹیڈیم میں بنائے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اعلان کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوران ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے قریب ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا جارہا ہے۔ یہ زون صرف پاکستانی فینز کے لئے مختص ہوگا۔

پاکستانی ٹیم رواں برس نومبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے دوران چھ مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement