Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگوں کا جینا مشکل ہونے لگا۔ کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر23 ٹو کے رہائشی نوجوان محمد عادل نے بے روزگاری اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر موت کو گلے لگالیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ محمد عادل ولد صدیق محمد کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔ متوفی کی فون پر والدہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

 

ایس ایچ او کورنگی کے زاہد لودھی کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان گھر میں اکیلا رہتا تھا جبکہ اس کا تعلق سکھر شہر سے تھا۔ عادل کا خاندان آبائی شہر میں مقیم ہے۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ سال ماہ دسمبر میں محمود آباد کے رہائشی 55 سالہ اختر امین نامی ایک شخص نے رسی کا پھندا گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا  جبکہ متوفی کی  اہلیہ کا کہنا تھا  کہ ان کے شوہر نے بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کی  وہ 6 ماہ سے بے روزگار تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement