Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی، پائلٹ نے طیارہ باحفاظت اتار لیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ کے بعد طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے فائر بوتل سے انجن میں آگ پر قابو پانےکی کوشش کی جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار ا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر تارا گیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں، جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement