Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم عمران کی تجویز پر صدرمملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسمبلیاں تحلیل ہونے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔

 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

 

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

 

اب صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

 

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوچکیں اب آئندہ 90 دن میں انتخابات ہوں گے۔ عمران خان نے بھی قوم سے مختصر خطاب میں عوام سے انتخابات کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement