Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش، 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے طلب کی گئی بولیاں کھول دی گئیں۔ ذخائر کی تلاش کے لئے 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 10 بلاکس سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں جو ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم کنسیشنز نے طلب کی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر آن شور 6 بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئیں، 3 سال میں خشکی والے بلاکس میں ابتدائی طور پر 2 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر کمپنی متعلقہ بلاک کے علاقے میں سماجی سرگرمیوں پر سالانہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر خرچ کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement