Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صوابی میں زمین کے تنازعے پرفائرنگ،8 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

 

صوابی:صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو فریقین کے مابین سابقہ ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں جرگہ ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ سے چھ لوگ موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی۔

فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement