Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شاپنگ مال میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو زرداری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مرد ہیں، جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement