Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سینیٹ انتخابات، پنجاب سے صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک اپیل کرسکتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جنرل نشست کے لیے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زلفی بخاری اور خواتین کی نشست پر صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

جنرل نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور مصطفیٰ رمدے کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے۔

سینٹ کی جنرل نشست کے لیے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، حامد خان، احد چیمہ اور عمر سرفراز چیمہ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement