Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جناح اسپتال کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، آپریشن بھی ملتوی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اسپتال میں دو روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔ متعدد آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑگئے۔
 
 
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے اسپتال کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔ جسکے باعث اسپتال میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ اسپتال کے مختلف وارڈز اور واش روم تک میں پانی دستیاب نہیں ہے۔
 
 
پانی کی قلت کےباعث اسپتال میں زیرعلاج مریضوں اور انکے تیمار داروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ضروری کام کےلئے مریض اور انکے تیمار دار پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ 
 
 
پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث جناح اسپتال میں ڈائیلیسز کا عمل روک دیا گیا۔ ڈائیلیسز کے لئے اندروز ملک سے آنے والے مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ اسپتال میں کئی آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑگئے ہیں۔
شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement