Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے پر پی آئی اے کے آپریشن میں بہتری، آج 45 پروازیں آپریٹ ہوں گی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مالی بحران کے باعث گزشتہ کئی روز سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے اور اب تک 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایندھی کی فراہمی بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن بھی اب بحالی کی جانب گامزن ہے اور آج بروز پیر 30 اکتوبر کو اندرون ملک اور بیرون ملک 45 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک آپریشن بھی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ آج اندرون ملک میں پی آئی اے کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو کیلئے پروازیں چلیں گی۔

بین الاقوامی پروازوں میں آج جدہ، مدینہ، بحرین، دبئی اور کوالالمپور وغیرہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے چند دن میں ایندھن کی صورتحال میں مزید بہتری کے باعث آپریشن معمول پر آنا متوقع ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement