Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 4 سے 5 دنوں تک درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

شہرقائد میں درجہ حرارت تو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار یہ بھی کا کہنا ہے کہ شہر میں 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیار بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے لیکن آنے والے دنوں میں مسلسل گرمی بڑھے گی۔ مئی اور جون کے مہینے گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں حبس کی کیفیت ہوگی۔ شہر میں مئی اور جون کے مہینوں میں معمول سے زیادہ حبس والی گرمی رہنے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts